امریکہ اور جنوبی کوریا آئندہ ہفتے مشترکہ فوجی مشقیں کرینگے

پیر 18 ستمبر 2017 12:24

امریکہ اور جنوبی کوریا آئندہ ہفتے مشترکہ فوجی مشقیں کرینگے
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) امریکی بیڑہ آئندہ ماہ جنوبی کوریا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کریگا ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیول کی وزارت دفاع نے پارلیمانی دفاعی کمیٹی میں اپنی رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیول کی فوج شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کے خلاف موثر اقدامات اٹھائے گی اور اسی سلسلے میں امریکی بی آئی بی سٹریٹجک بمبار طیارے رواں ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا بھیجے جائینگے جہاں دونوں ممالک کے بحری بیٹرے رواں ماہ کے آخر میں مشترکہ فوجی مشقیں کرینگے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مشقوں کے ذریعے امریکی سٹریٹجک فوجی اثاثوں کی روزمرہ نقل و حرکت مضبوط ہوگی جبکہ دونوں ممالک شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خلاف زیادہ موثر اقدمات بھی کرسکیں گے

متعلقہ عنوان :