سردیوں میں پیدا ہونے والے بچے 5 ماہ قبل رینگنا شروع کر دیتے ہیں، ماہرین

پیر 18 ستمبر 2017 12:36

سردیوں میں پیدا ہونے والے بچے 5 ماہ قبل رینگنا شروع کر دیتے ہیں، ماہرین
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) ماہرین کے مطابق سردیوں میں پیدا ہونے والے بچے گرمیوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی نسبت 5 ماہ قبل رینگنا (کرالنگ) شروع کر دیتے ہیں جس کی ایک وجہ گرمیوں میں دنوں کا بڑا ہونا بھی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سائنسی جریدے ہیلتھ نیوز میں شائع اسرائیلی یونیورسٹی آف ہیفہ کے سائنسدانوں کے مطابق سردیوں سے لے کر موسم بہار کے شروع کے عرصہ میں پیدا ہونے والے بچے گرمیوں یا موسم خزاں میں پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں جلد رینگنا (کرالنگ) شروع کر دیتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق بچوں کے جلد رینگنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ ایسے بچے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔ اسرائیل میں کی گئی اس تحقیق میں 47 بچوں کو شامل کرتے ہوئے ان کے دو گروپس بنائے گئے۔ اس تحقیقی مطالعے کے تنائج سے ظاہر ہوا کہ سرد مہینوں کی پیدائش والے بچے 30 ماہ کی عمر میں کرالنگ شروع کر دیتے ہیں جبکہ اس کے مخالف گروپ کے بچوں نے 35 ماہ کی عمر میں رینگنا شروع کیا۔

متعلقہ عنوان :