روس اور یوکرائن کی سرحد پر امن مشن کی تعیناتی غیرمنطقی قرار

سرحد پر اقوام متحدہ کا کوئی امن مشن تعینات کرنے کے پیچھے کوئی منطق نہیں ہو سکتی، اعلیٰ روسی عہدیدار

پیر 18 ستمبر 2017 12:45

روس اور یوکرائن کی سرحد پر امن مشن کی تعیناتی غیرمنطقی قرار
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ایک قریبی ساتھی اور روسی پارلیمان کی اسپیکر ویلینٹینا میٹویانکو نے کہا ہے کہ روس اور یوکرائن کی سرحد پر اقوام متحدہ کا کوئی امن مشن تعینات کرنے کے پیچھے کوئی منطق نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکمانستان میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ماسکو حکومت اس ممکنہ منصوبے کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔

پوٹن نے حال ہی میں تجویز کیا تھا کہ اس طرح کی کسی تعیناتی سے مشرقی یوکرائن میں فائربندی کی نگرانی بہتر انداز میں ہو سکے گی۔ روسی پارلیمان کی اسپیکر کے مطابق صدر پوٹن نے دراصل ایسے علاقوں میں اس تعیناتی کے بارے میں بات کی تھی، جہاں یوکرائنی فورسز اور باغی آمنے سامنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :