شمالی کوریا بارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ،

اب فیصلہ پینٹاگون کو کرنا ہے، نکی ہیلی

پیر 18 ستمبر 2017 12:55

شمالی کوریا بارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ،
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) اقوام متحدہ میں متعین امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل شمالی کوریا کے ایٹًمی پروگرام کو روکنے پر ناکام رہی ہے لہذا ممکن ہے کہ پینٹاگون اس ذمہ داری کو قبول کر لے گا۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق نکی ہیلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی ایٹمی پروگرام سے متعلق لا پرواہی جاری رہیں تو ہمیں اپنے اتحادی ممالک کے دفاع کیلئے شمالی کوریا کو سبق سکھانا پڑ سکتا ہے جس میں عسکری مداخلت بھی شامل ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دی تھی کہ وہ ہمارے غضب سے دور رہے مگر ان کا شمالی کوریا پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ایک سوال کے جواب میں نکی ہیلی نے کہا کہ امریکی دھمکیاں سنجیدہ تھیں مگر ہم نے سفارتی کوششوں کا ساتھ نہ چھوڑا اس کے باوجود شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی تجربات جاری رکھے لہذا اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اب فیصلہ پینٹاگون کو کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :