ضلعی انتظامیہ کی کارروائی‘ گرانفروشوں ‘

ہوٹلوں اور پیٹرول پمپوں پر چھاپے‘متعددگرفتار

پیر 18 ستمبر 2017 13:17

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) ضلعی انتظامیہ اور گلگت پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر کے پٹرول پمپوں، ہوٹلوں اور دکانوں پر چھاپوں کے دوران گل عظیم پٹرول پمپ کے مالک کو سکیل سے کم پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے پر دھر لیا ، قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ حسین شاہ کے حکم پر فوڈانسپکٹر راشد حسین ،سیکٹر مجسٹریٹ چراغ الدین نے پولیس اور میونسپل فورس کے ہمرا ہ اتحاد چوک ،کرنل حسن روڈ ،این ایل آئی چوک ،نسیم سینماء بازار ،کشروٹ بازار، ائیرپورٹ روڈ ،یادگا ر چووک ٴبازار،خومر بازار،جوٹیال کینٹ بازار،جوٹیال پبلک چوک بازار اور جنرل بس سٹنیڈ بازارمیں بڑے پیمانے پر گرانفروشوں ،ہوٹلوں اور پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے گئے دوران چھاپے ہوٹلوں میں ناقص صفائی ،دکانوں میں ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کئے گیے شہر کے پٹرول پمپوں کے چیکنگ اورچھاپوں کے دوران گل عظیم پٹرول پمپ میں سکیل سے کم پٹرولیم مصنو عات کی فروخت پر گرفتار کر لیا گیا کورٹ بند ہونے پر انہیں وارننگ دیکر بھاری جرمانہ کیا گیا اگلی دفعہ جرمانہ نہیں پمپ سیل کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چھاپوں کے دوران سیکٹر مجسٹریٹ چراغ الدین اور فوڈ انسپکٹر راشد حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے صحت ،جان و مال سے کھیلنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا عوام نشاندہی کریں انتظامیہ فوری کارروائی کرے گی ضلعی انتظامیہ عوامی شکایات اور اخباری پورٹس کی روشنی میں کاروائی کر رہی ہے ہم مقامی اخبارات کے مشکور ہیں کہ وہ عوامشکلات کو اجاگر کرنے میںاہم کردار ادا کر رہے ہیں۔بعد ازاں ضلعی فوڈ اتھارٹی کیاجانب سے گرانفروشوں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے خلاف ورزیوں کے خلاف کاروائیوں کو وقت کی ضرورت اور لائق تحسین قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :