ناروے،ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ ، نیدرلینڈ کی کامیابی

ْافتتاحی روز نیدرلینڈ کی ٹیم نے مقررہ فاصلہ 55.41 سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی اپنے نام کر لی

پیر 18 ستمبر 2017 15:26

ناروے،ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ ، نیدرلینڈ کی کامیابی
اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) ناروے میں خواتین کی ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز نیدر لینڈز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

ناروے میں خواتین کی سائیکل ریس کے افتتاحی روز بیالیس اعشاریہ پانچ کلومیٹر کے ٹائم ٹرائل رانڈ میں سائیکلسٹ نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے خوب محنت کی ۔ نیدر لینڈز کی ٹیم نے ریس کے آغاز سے ہی شاندار پرفارمنس دی ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ پچپن اعشاریہ اکتالیس سیکنڈز میں طے کر کے فتح سمیٹی ۔ ریس میں دوسری پوزیشن ٹیم ڈولمین dolman اور تیسری جرمن ٹیم بیگلا bigla کے نام رہی ۔

متعلقہ عنوان :