ْہمارے سفارتکار بیمار ہو رہے ہیں،

کیوبا کا سفارت خانہ بند کیا جا سکتا ہے،امریکی دفتر خارجہ

پیر 18 ستمبر 2017 15:41

ْہمارے سفارتکار بیمار ہو رہے ہیں،
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکی سفارت کاروں کو صحت کے کئی مسائل درپیش ہیں جس کے باعث امریکہ کیوبا میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹلرسن نے سی بی ایس ٹی وی کیایک پروگرام کو بتایا کہ ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں اور چونکہ کچھ سفارت کاروں کو نقصان پہنچا ہے جو کہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔ ٹلر سن نے بتایا کہ کم از کم 21 امریکیوں کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہیجنہیں دفتر خارجہ اہم واقعات قرار دیتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جن امراض کا ذکر ہے ان میں قوت سماعت کا نقصان، ذہنی تھکن ، سردرد، کان بجنا یہاں تک کہ توجہ کی کمی اور نسیان کے مسائل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :