لاہورڈ،گرین ٹائون کے تاجروں کی بڑی تعداد بھتہ مافیا کیخلاف سراپا احتجاج بن گئی

بھتہ مافیا کیخلاف شدید نعرے بازی،احتجاجی تاجروں نے سڑک پر ٹائر جلا کر ٹریفک بند کر دی

پیر 18 ستمبر 2017 17:44

لاہورڈآن لائن) گرین ٹائون کے تاجروں کی بڑی تعداد بھتہ مافیا کیخلاف سراپا احتجاج بن گئی اور انہوں نے گرین ٹائون کے کمرشل ایریا میں احتجاج کرتے ہوئے تھانہ گرین ٹائون پولیس سمیت بھتہ مافیا کیخلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی تاجروں نے سڑک پر ٹائر جلا کر ٹریفک بند کر دی اور مطالبہ کیا کہ بھتہ مافیا کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے مظاہرین کا موقف تھا کہ بھتہ مافیا آئے روز تاجروں کو بھتہ خوری کیلئے پریشان کرتا ہے جس کی تھانہ گرین ٹائون کو متعدد بار شکایات کی گئیں لیکن تھانہ گرین ٹائون نے ان بھتہ خوروں کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی تو ان کا احتجاج جاری رہے گا اس صورتحال کا علم ہوتا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن حیدراشرف نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ گرین ٹائون پولیس سے جواب طلبی کرتے ہوئے بھتہ خوروں کی گرفتاری کا حکم دیدیاجبکہ بھتہ خوروں کی پشت پناہی کرنے والے ایک پولیس اہلکار کو ملازمت سے معطل کر دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :