چھوٹالاہور: واپڈامظالم کے خلاف تاجراتحادفیڈریشن تورڈھیرکل سے دھرنا کے فیصلہ پر قائم

واپڈاحکام نے تورڈھیرکے تاجروں کی احتجاجی کال قابل غورواہمیت ہی نہ سمجھی،اے سی واپڈا مردان اورایکسئین واپڈاصوابی کاتاجربرادری سے قبل ازاحتجاج مذاکرات میں عدم دلچسپی کامظاہرہ

پیر 18 ستمبر 2017 18:04

چھوٹالاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) واپڈامظالم کے خلاف تاجراتحادفیڈریشن تورڈھیرکل سے دھرنا کے فیصلہ پر قائم، واپڈاحکام نے تورڈھیرکے تاجروں کی احتجاجی کال قابل غورواہمیت ہی نہ سمجھی،اے سی واپڈا مردان اورایکسئین واپڈاصوابی کاتاجربرادری سے قبل ازاحتجاج مذاکرات میں عدم دلچسپی کامظاہرہ،کل بدھ کے روزسے شروع ہونے والاتین روزہ احتجاجی دھرنا شب وروزجاری رکھاجائیگا،تورڈھیراڈہ میں مین جہانگیرہ صوابی روڈ تین دن کیلئے مکمل طوربلاک رکھنے کااعلان ،شہربھرکے تاجروںکو بستروں کے ہمراہ دھرنا میں شرکت اورمسافروں کو متبادل جی ٹی روڈ یا موٹروے استعمال کرنے کی پیشگی ہدایات جاری۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تاجراتحادفیڈریشن تورڈھیرکا مشاورتی اجلاس پیرکے روز منعقد ہوا جسمیںفیڈریشن کے صدر بابوسلطان بہادر،جنرل سیکرٹری سادہ انتظارسمیت مختلف بازاروں کے تاجررہنماؤں گلزارزرگر،حاجی واصل خان،حاجی محمد اسرار،محمدامین، محمدکامران، مجیب الرحمن،علی محمد،روح الامین، امان خان اوردیگر نے شرکت کی تاجر فیڈریشن کے صدر کاکہناتھا کہ ہمارے احتجاجی کال پر اے سی لاہور نے خود رابطہ کرکے واپڈاکے ضلعی اورڈویژنل حکام کوطلب کرکے پیرکے روزتورڈھیرمیں بیٹھ کر ہمارے مطالبات سننے اورحل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم وہ سب قبل ازمظاہرہ ہمارے ساتھ مذاکراتی نشست سے مکھر گئے ہیں اورگویاکہ ہمیںاحتجاجی دھرناکے فیصلہ پرقائم رہنے کیلئے مجبورکردیا گیااس موقع پر احتجاجی فیصلہ کو حتمی قرار دیتے ہوئے لائحہ عمل طے کیا گیا کہ اگر تین دنوں کے دھرنامیں واپڈاحکام نے آکر ہمارے مطالبات تسلیم اورحل کرانے کی زحمت گوارا نہ کی تو یہی دھرنا دس دن مزید جاری رکھا جائیگا اگرپھر بھی کسی کے کانوں پر جوں نہیں رینگی توچالیس دن مزید دھرنا دیا جائیگا جسکے بعد اگلا لائحہ عمل طے کرینگے تاہم واپڈاسب ڈویژن تورڈھیرکے انسانیت سوزمظالم سے تاجر برادری اورملحقہ عام شہریوںکو چھٹکارادلاکر ہی دم لیںگے جس کیلئے کسی بھی جانی ،مالی ،وقت اوربندش روزگارکی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا جائیگااس موقع پرصدر تاجرفیڈریشن بابوسلطان بہادراوردیگر نے شہرکے ساڑھے چار ہزار تاجروں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے اتوار کے روز بھرپور طاقت کامظاہرہ کرتے ہوئے تاجر کنونشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔

متعلقہ عنوان :