یو ایس ایڈ کی پاکستان میں سرگرمیاں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

یو ایس ایڈ کی سرگرمیاں پاکستان کیلئے بڑا رسک ہے ،درخواست گزار

پیر 18 ستمبر 2017 18:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچچ نے پاکستان میں یو ایس ایڈ کی سرگرمیاں بند کرنے کے حوالے سے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑنل بینچ نے بلال ایڈووکیٹ کی جانب سے سنگل رکنی بینچ کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی دوران سماعت درخواست گزار بلال ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ یو ایس ایڈ کی پاکستان میں سر گرمیاں بند کی جائے یو ایس ایڈ بلیک واٹر کی طرز پر سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں درخواست گزار کا مذید کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ نہ صرف پاکستانیوں کا غیر قانونی طریقے سے ڈیٹا اکھٹا کر رہا ہے بلکہ پاکستان میں غیر قانونی سیاسی سر گرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ قومی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بہت بڑا سیکورٹی رسک ہے بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :