ماروی میمن کی ضمنی انتخاب میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی پر محمد نواز شریف اور مریم نواز کو مبارکباد

پیر 18 ستمبر 2017 18:24

ماروی میمن کی ضمنی انتخاب میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی پر محمد نواز ..
کوئٹہ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئر پرسن رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی امیدوار بیگم کلثوم نوازشریف کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر محمد نواز شریف اور مریم نواز کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،لاہور مسلم لیگ (ن)کا گڑھ ہے اور عوام نے اپنی جمہوری رائے حق دہی کے ذریعے ثابت کردیا ہے کہ سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ انہیں قبول نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا کہ این اے 120لاہور کے ضمنی انتخاب میں بھر پور الیکشن مہم چلانے پر مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تمام رہنمائوں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،ووٹرز نے اپنے رائے حق دہی سے ثابت کردیا کہ وہ محمد نواز شریف اورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی 2018کے قومی انتخابات میں ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ کی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔