سوئس سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، جنیوا میں پاکستان کے خلاف کالعدم بی ایل اے کی اشتہاری مہم پر شدید احتجاج

سوئٹزرلینڈ کسی بھی خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے ، دفتر خارجہ نے احتجاجی مراسلہ تھامس کولی کو تھمادیا

پیر 18 ستمبر 2017 18:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی کو دفتر خارجہ طلب کرکے سوئٹزر لینڈ میں کالعدم بی ایل اے کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم چلائے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیاگیا اور اس اشتہاری مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرا دیاگیا ، سوئٹزرلینڈ کسی بھی خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی کو دفتر خارجہ طلب کیاگیا اور جنیوا میں پاکستان کے خلاف کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل ای) کی جانب سے پاکستان کے خلاف چلائی جانے والی اشتہاری مہم کے خلاف شدید احتجاج کیاگیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف سوئٹزرلینڈ میں اشہاری مہم قابل مذمت ہے،۔ مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم چلائی جارہی ہے وہ قابل مذمت ہے ۔ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ سوئٹزرلینڈ کسی بھی خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے ۔