آرمی چیف سے ترک سفیر صادق بابرکی ملاقات کی ، باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے پر اتفاق،آئی ایس پی آر

پیر 18 ستمبر 2017 18:38

آرمی چیف سے ترک سفیر صادق بابرکی ملاقات کی ، باہمی تعلقات کو تمام شعبوں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے سفیر صادق بابر نے جنرل ہیڈکوآرٹررز(جی ایچ کیو )راولپنڈی میں ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ترکی کے سفیر صادق بابر نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف اور ترک سفیر نے دونوں ممالک کے مابین مثالی اور برادرانہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا ۔ دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :