صحت مندقومیں ہی دنیامیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں،جس ملک کے میدان آبادہوںوہاںکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں،

افسوس کی بات ہے سابق کپتان کی جماعت خیبرپختونخوامیں صحت،تعلیم اوردیگرشعبوںکی طرح نوجوانوںکوکھیل کی مواقع فراہم کرنے میں بھی ناکام ہوگئی سینیٹرحاجی غلام علی کی خستہ گل مرحوم فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے بعد کھلاڑیوںاوردیگرشرکاء سے خطاب

پیر 18 ستمبر 2017 18:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدروسینیٹرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ صحت مندقومیں ہی دنیامیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں،جس ملک کے میدان آبادہوںوہاںکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں،کھیل صحت مندقوم کی علامت ہیں،لیکن افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی جماعت خیبرپختونخوامیں صحت،تعلیم اوردیگرشعبوںکی طرح نوجوانوںکوکھیل کی مواقع فراہم کرنے میں بھی ناکام ہوگئی ہے۔

بروز پیروہ زاڑہ مینہ ورسک میںخستہ گل مرحوم فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پرسیمی فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوںاوردیگرشرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میچ شاہین کلب زاڑہ مینہ اورفہیم دادپشاورکے درمیان کھیلاگیا،جسے شاہین کلب نے جیت کرفائنل تک رسائی حاصل کرلی،حاجی غلام علی نے کھیلوںکے فروغ کیلئے مالی امدادکااعلان کرتے ہوئے مزیدکہاکہ عوام پرامید تھے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین 90دنوںمیں ہریوسی میں کھیل کے میدان بنانے کے وعدے کوپوراکرینگے ،صوبے میں کھیل کے میدان بننے گے اورکھیلوںکوترقی حاصل ہوگی،لیکن افسوس کامقام ہے کہ عمران خان اوران کے کھلاڑی خیبرپختونخوامین کھیل کی سہولیتیں پہنچنے میں بھی بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں نوجوانوںکوکھیلنے کیلئے گرائونڈ میسرنہیں ہیں،جب نوجوانوںکوکھیل کے مواقع فراہم نہیںہونگے تو ملک کانام روشن کرنے کیلئے کھلاڑی کدھرسے آئینگے،خیبرپختونخواخصوصاًپشاورنے ملک کونامی گرامی سپوت دئیے ہیں جنہوںنے دنیابھرمیں مختلف کھیلوںمیں پاکستان کانام روشن کیاہے،تحریک انصاف کی حکومت نے پشاورمیںکوئی نیاگرائونڈ قائم نہیں کیا اوردیگرشہریوںکاتواللہ ہی حافظ ہے،انہوںنے کہاکہ کھیلوںکے میدان صحت کے آئینہ دارہوتے ہیں،نوجوانوں کوچاہیے کہ خدادادصلاحیتوں کوبہتربنانے کیلئے جسمانی ورزشوں اورکھیل کود میں حصہ لیں،بعدازاں حاجی غلام علی نے کھلاڑیوںمیں ٹرافیاںاورانعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :