پشاور، لیزر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں چترال فٹبال کلب اور زریاب کلب نے مخالف ٹیم کو شکست دیکر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی

پیر 18 ستمبر 2017 18:42

پشاور، لیزر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں چترال فٹبال کلب اور زریاب کلب نے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) لیزر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں چترال فٹبال کلب ، ہاشم خان کلب ، فنٹاسٹک کلب اور زریاب کلب نے مخالف ٹیم کو شکست دیکر کامیابی اپنے نام کرلی ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری ملک کی دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی لیزر لیگ سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے مقابلے بھرپور انداز سے جاری ہے جس میں پیر کو کھیلے گئے پہلے میچ میں چترال فٹبال کلب نے پشاور یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے چار گول سے شکست دی جس میں چترال کی طرف سے تیمور نے چار،جلال ، تلخہ اور حمزا نے ایک ایک گول کئے ، دوسرے میچ میں ہاشم خان کلب نے شنواری فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے ایک گول سے ہرایا بلال حیدر نے واحد گول کیا۔

اسی طرح فنٹاسٹک سیون اور کینٹ فٹبال کے مابین میچ میں فنٹاسٹک کلب نے چار صفر سے کامیابی حاصل کی خٹک نے دو، کلیم اور علی نے ایک ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

آخری میچ میں زریاب یونائیٹڈ نے سٹی ایوریجر کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دیکر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ لیزر لیگ پشاور ریجن کے پوائنٹس ٹیم کے مطابق فنٹاسٹک فٹبال کلب نے تین میچز کھیل کر پانچ پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، ہاشم خان فٹبال کلب دوسرے اور شنواری فٹبال کلب تیسرے نمبر پر ہے ۔

لیزر لیگ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہیں جن کے مابین ہر ہفتے میچز منعقد ہوتے ہیں ۔ لیزر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو نہ صرف کھیلنے کے مواقع میسر ہورہے ہیں بلکہ اس ٹورنامنٹ سے کئی نئے کھلاڑی بھی ابھر کر سامنے آئیں گے جو کہ مستقبل میں نہ صرف صوبے بلکہ پاکستان کا نام روشن کرینگے ۔،

متعلقہ عنوان :