ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے پراجیکٹ کے لئے دو سوملین ڈالر کی منظوری

پیر 18 ستمبر 2017 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے پراجیکٹ پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے لئے دو سوملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔جس میں حکومت پنجاب کی طرف سے پچاس ملین ڈالر کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے ساہیوال اور سیالکوٹ کو سالڈ ویسٹ ،ذرائع آمدورفت اور فراہمی آب و نکاس کی بہتر سہولیات مہیا کرکے محفوظ ،موثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کیا جا رہا ہے۔جس سے ساہیوال اور سیالکوٹ کے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ ساہیوال اور سیالکوٹ کی عوام کوصحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

(جاری ہے)

کاروباری عمل اور معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

پنجاب میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے ا یشین ڈویلپمنٹ بنک کے اشتراک اور تعاون کو سراہا۔ وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے 2020ویژن کے تحت ساہیوال اور سیالکوٹ کے عوام کوبین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ انفراسٹرکچر اور بہترین نظم و نسق اور شہری منصوبہ بندی کے ساتھ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس پراجیکٹ کے تحت سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،پبلک پارکس کی بحالی ،نکاسی آب کے لئے سیور پائپس، صاف پانی کی فراہمی، واٹر پائپس، واٹر میٹرلگائے جائیں گے اور سگنلز،گریں بیلٹس اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنا کر ذرائع آمدورفت کو بہتر بنا یا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :