ایف سی امن وامان کے قیام کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ،کرنل ارشد محمود

ایف سی کے جوانوں نے قربانیاں دیکر عوام کو امن دینے میں اپنا حصہ ڈالا ہے ،کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکائوٹس

پیر 18 ستمبر 2017 19:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکائوٹس کرنل ارشد محمود نے کہاہے کہ ایف سی امن وامان کے قیام کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ، ایف سی کے جوانوں نے قربانیاں دیکر عوام کو امن دینے میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور آئندہ بھی ایف سی امن وامان کے قیام کے لئے صف اوّل کا کردار ادا کریگی ۔ انہوںنے کہ خضدار کمبائنڈ کنٹرول روم کاقیام انتظامیہ کی جانب سے اہم پیش رفت ہے ۔

جس سے یہاں کے شہریوں کو فائدملیگا۔ کمبائنڈکنٹرول روم میں دیگر قانون نافذ ادا کرنے والے فورسز کے ساتھ ساتھ ایف سی کے جوان بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گی ۔ ایف سی ہر شعبے میں عوام کی خدمت و حفاظت کو اپنا شعار سمجھتی ہے ۔ وہ چاہے امن وامان کا قیام ہو یا ، ریسکیو آپریشن یا عوام کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگا کر انہیں علاج و معالجے کی سہولت دینا ہو ایف سی ہر شعبے میں عوام کے لئے مددگار کے طور پراپنی خدمات سرانجام دی ہے اوردے رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری و ساری رہیگا ۔انہوںنے کہاکہ خضدار میں کمبائنڈ کنٹرول روم کا قیام ہرحوالے سے عوام کو فائدہ پہنچائے گا،ہنگامی حالات سے نمٹنا ، حوادثات کی صورت میں بروقت جائے وقوع پر پہنچ کرعوام کی مدد کرنے میں اس ادارے کا اہم رول ہوگا ۔ ایف سی کے جوان انتظامیہ سے ملکر کمبائنڈکنٹرول روم میں اپنی خدمات پیش کریں گی ۔۔

متعلقہ عنوان :