سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں ،ہمیں دشمنوں کے خلاف مل کر کام کرنا ہے،آرمی چیف

پاکستان نے بہت ’’ڈو مور‘‘ کیا اب کہنے والے ’’ڈو مور‘‘ کریں،سینٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے وفد کے جی ایچ کیو کے دورے کے موقع پر گفتگو

پیر 18 ستمبر 2017 20:07

سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں ،ہمیں دشمنوں کے خلاف مل کر کام کرنا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں ہے۔ ہمیں دشمنوں کے خلاف مل کر کام کرنا ہے، پاکستان نے بہت ’’ڈو مور‘‘ کیا اب کہنے والے ’’ڈو مور‘‘ کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز سینٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔

وفد نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔ وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوال و جواب کا طویل سیشن کیا۔ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاک بھارت اور پاک افغان تعلقات پر کمیٹیوں کے اراکین کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں دشمن کے خلاف مل کر کام کرنا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ٹرمپ پالیسی کے خلاف پارلیمنٹ میں قراردادوں کی منظوری خوش آئند ہے۔ امریکا کا ’’ڈو مور‘‘ کا مطالبہ درست نہیں ہے۔ ہم سے زیادہ کس نے ڈو مور کیا اب کہنے والے ڈو مور کریں۔ انہوں نے کہا کہ افغآنستان سے کوئی اختلاف نہیں، افغان حکومت سے کہا کہ وہ در اندازی روکے، ہم نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا افغانستان بھی کرے، کنٹرول لائن پر حالات خراب کرنے کا ذمہ دار بھارت ہے۔۔