محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات اورقانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے ہیں،مری ایک پرامن سیاحتی مرکز ہے یہاں کے امن کو یقینی بنایا جائیگا

محرم الحرام کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ خان کے زیر صدارت کا اجلاس میںصدارتی خطاب

پیر 18 ستمبر 2017 20:09

مری۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں محرم الحرام کے دوران قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں اسلام کی سربلندی کیلئے ہمیں ہر قربانی کیلئے تیار رہنا چاہیے سپیکر ایکٹ کے تحت لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال کی اجازت نہیں ہوگی ،وال چاکنگ و قابل اعتراض مواد اور پمفلٹ پرعائد پابندی پرمکمل عملدرآمد کرایا جائیگا، ہرقسم کے اسلحہ پر بھی مکمل پابندی ہے، ایساکرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کرکے ان کو جیل بھیجا جائیگا،اس دن صرف شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔

مری ایک پرامن سیاحتی مرکز ہے یہاں کے امن کو یقینی بنایا جائیگا، اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر انتظامیہ سے تعاون کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ خان نے محرم الحرام کے حوالے سے جناح ہال مری میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیامحرم الحرام کے دوران میونسپل آفیسر انفراسٹکچر ایکسیئن یونس سلیم جوئیہ نے بھی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں علماء اکرام مفتی خالد حسین عباسی ،قاری محمد سعید عباسی،قاری طارق عباسی، ڈاکٹر رضون منظور،شفقت حسین شاہ ،صاحبزادہ تسنیم سلطان چشتی،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق نے بھی خطاب کیا اور اتفاق و یکجہتی اور امن وامان کیلئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف کو کسی صورت ہوا نہ دی جائے اور ماحول کو خراب نہ کیا جائے۔

ڈی ایس پی ٹریفک مری خان زمان نے ٹریفک کی روانی ،سیاحوں ،مقامی لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے اور جلوسوں کے راستوں پر خصوصی انتظامات کا یقین دلایا ۔اجلاس میں سابق نائب ناظم مرزا سہیل بیگ، ایس ایچ اومری عابد خان،یوتھ ونگ ن مری کے صدر راجہ ارجمند نواز،مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نوازعباسی،ساجد دفتر عباسی،ریسکیو1122 مری کے انچارج آفیسر انجینئر کامران رشید،راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حارث مرتضیٰ ،تحصیل ہیلتھ انسپکٹر رانا کرامت علی،سوشل ویلفیئر آفیسر غالب عباسی،محکمہ تعلیم کے ظہیر عباسی ،محکمہ ہائی وے ،محکمہ جنگلات ،ساملی سینی ٹوریم کے ڈاکٹرقیصر کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر مری نے تمام اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے مقدس ماہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے ضروری اقدامات کریں انہوں نے تمام سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی ،خوشحالی،دہشت گردی کے خاتمے اور برما کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :