محرم الحرام کے موقع پر ریسکیو 1122 مری نے خصوصی پلان تشکیل دیدیا، 16 مقامات پر ہنگامی امدادی مراکز قائم کردیئے گئے،انچارج ایمرجنسی آفیسرکامران رشید

پیر 18 ستمبر 2017 20:09

مری۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے محرم الحرام کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دے دیا ھے اور مری میں 16 مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے گئے ہیں، انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122مری کامران رشید نے اپنے تمام عملے کو 9 اور10 محرم الحرام 1439 ھجری کے دوران24 گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیاہے۔

(جاری ہے)

تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے ،پلان کے مطابق مری شہر بھر میں 16 مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے ہیںجن میں ایمرجنسی سروس اکیڈمی لارنس کالج روڈمری، چھرہ پانی، سترہ میل اسٹیشن، ،جھیکا گلی،کھجٹ ایکسپریس وے مری،کالی مٹی ایبٹ آباد روڈ ،مسیاڑی چوک ایکسپریس وے، علیوٹ، سالگراں جی ٹی روڈ، نیومری ،لوئر ٹوپہ ،ڈاکخانہ چوک ،مال روڈ مری، امام بارگاہ تریٹ، سنسیری اور کوٹلی ستیاں شامل ہیں،اس دوران ریسکیو 1122 مری ریسکیو موبائل ٹیموں کوبھی محرم الحرام کے جلسے و جلوسوں میں خصوصی طور پرمیڈیکل کور کے لئے تعینات کیاجائیگا، جس میں ریسکیو 1122 کے عملے کے ساتھ تربیت یافتہ رضاکار بھی شامل ہونگے، انچارج ایمرجنسی آفیسرمری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1122 پر رابط کریں اور ریسکیو 1122 کے عملے سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :