کابل میںحالیہ حملے میں پاکستان سے کسی کے ملوث ہونے کا کوئی امکان نہیں، دفتر خارجہ

پیر 18 ستمبر 2017 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) کابل میںحالیہ حملے میں پاکستان سے کسی کے ملوث ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان نے کابل میں حالیہ حملے میں پاکستان سے کسی کے ملوث ہونے کے امکان کے حوالے سے پرنٹ میڈیاکے ایک حصے میں وزیراعظم سے منسوب شائع ہونے والی خبر کی پرزور تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز (پیر) کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم سے منسوب بیان قطعی بے بنیاد ہے اور اس ضمن میں کسی صحافی کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بارہا یہ بات کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں حملے سرحد پار سے کئے جارہے ہیں۔ بیان میں پرنٹ میڈیا کو رپورٹنگ کرتے وقت احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :