صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل سے شروع ہو جائیگا،ٹرمپ کیخلاف قرار داد کی منظوری دی جائیگی

پیر 18 ستمبر 2017 20:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل سے شروع ہو جائیگااجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف قرار داد کی منظوری دی جائیگی رواں اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ خیز ہو گا اجلاس میں برما مسلمانوں کی حمایت میں قرار داد کی منظوری دی جائیگی ڈینگی وائرس کے حوالے سے بھی قرار داد کی منظوری دی جائیگی جبکہ دیگر اہم قانون سازی بھی کی جائیگی صوبائی اسمبلی کا اجلاس اس سے قبل بارہ ستمبر کو طلب کیاگیاتھا تاہم گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے بیرون ملک جانے کے باعث اجلاس انیس ستمبر تک ملتوی کر دیا گیاتھا اور سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کو قائم مقام گورنر کی حیثیت سے تعینات کیا گیاتھا