نئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ این ایف سی ایوارڈ پر صوبوں کا متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے کل صوبائی حکومت نے اہم اجلاس طلب

پیر 18 ستمبر 2017 20:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) نئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ این ایف سی ایوارڈ پر صوبوں کا متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے کل انیس ستمبر کو صوبائی حکومت نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے قومی مالیاتی کمیشن کے ممبر صوبائی وزیر خزانہ او رصوبے کے ماہرین شرکت کرینگے جس میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے سالانہ 2سو ارب روپے کے اخراجات کو وفاق اور صوبے میں تقسیم کے لئے نیشنل سیکورٹی فنڈ کے قیام ، فاٹا گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ میں چاروں صوبوں کی طرح مستقل حصہ دار بنانے ، صوبوں کے اندر آبادی کے نئے اعداد و شمار کی روشنی میں صوبوں کے حصول میں تبدیلی اور قابل تقسیم محاصل پول کا حجم مجموعی محاصل کے 93فیصد تک لانے ،تین فیصد نیشنل سیکورٹی فنڈ ،تین فیصد فاٹا ، کشمیر ، گلگت بلتستان کے لئے اور ایک فیصد خیبر پختونخوا کو تعمیر نو کے لئے فراہم کرنا سمیت اہم امور طے کئے جائینگے اور چاروں صوبوں سے متفقہ جواب کے طور پر وفاقی حکومت کوبھیجوائے جائینگے خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالیاتی کمیشن کے ایوارڈ پر چھٹی مردم شماری کی روشنی میں نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :