تحریک انصاف کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کی نا اہلی کیلئے ریفرنس سپیکر صوبائی اسمبلی کو ارسال

پیر 18 ستمبر 2017 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) تحریک انصاف سے منحرف رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کی نا اہلی کے لئے ریفرنس سپیکر صوبائی اسمبلی کو ارسال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے ریفرنس سپیکر صوبائی اسمبلی کو ارسال کیا جارہاہے ضیاء اللہ آفریدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد ان کی نااہلی کے لئے ریفرنس تحریک انصاف کی جانب سے تیارکیا گیا ہے پیپلزپارٹی میںشمولیت کی بنیاد پرتحریک انصاف نے انہیں اسمبلی کی نشست سے نااہل دلوانے کے لئے ان کے خلاف ریفرنس بھیجوا رہی ہے پارٹی ذرائع کے مطابق ان کے خلاف ریفرنس عید الضحیٰ سے قبل بھیجوانے تھے تاہم رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف پہلے مرحلے میں ریفرنس بھیجوایا جائے گا اور سپیکر کی جانب سے انہیں نااہل قرار دینے کے بعد ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا جائے گا