چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی 4 سالہ مدت ملازمت جو کہ10 اکتوبر کو مکمل ہوگی

قومی احتساب بیورو بلوچستان کا الوداعی دورہ ، پرتپاک استقبال کیا گیا قومی احتساب بیورو بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے ، ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، بلوچستان کے افسران سے خطاب

پیر 18 ستمبر 2017 20:30

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی 4 سالہ مدت ملازمت جو کہ10 اکتوبر کو مکمل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی 4 سالہ مدت ملازمت جو کہ10 اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے پہلے قومی احتساب بیورو بلوچستان کا الوداعی دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کو نیب بلوچستان کے دورہ کے دوران گارڈ آف آنر دیا گیا اس کے بعد قومی احتساب بیورو کو بلوچستان کے ڈائر یکٹر جنرل عرفان نعیم منگی نے چیئرمین نیب کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

نیب بلوچستان کے افسران سے خطاب کر تے ہوئے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے نیب بلوچستان کی کارکردگی کو سرایا اور کہا کہ قومی احتساب بیورو بلوچستان نیب کا ایک اہم علاقائی بیورو ہے جس نے بد عنوان عناصر کو گرتار کر نے اور ان سے اربوں روپے برآمد کر کے قومی احتساب بیورو کی اجتماعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا ہے ا نہوں نے کہا کہ بد عنوانی ایک کینسر ہے جو کہ خاموش قاتل ہے قومی احتساب بیورو بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے کیونکہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ قومی احتسا ب بیورو کی اولین ترجیح ہے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کے افسران اس کو قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دے رہ ے ہیں ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کوئی کسر اٹھانہ رکھے گاقومی احتساب بیورو کی کاوشوں ملک اور بیرون ملک کے معتبر تنظیموں نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے 4 ساہ دور میںاٹھائے گئے اقدامات کے بدولت آج کا نیب ایک موثر اور میرٹ پر کام کرنے یقین رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان آج سارک ممالک کے انٹی کرپشن فورم کا سربراہ نیب نے چین کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت نیب پاکستان میں سی پیک کے تحت منصوبوں میں شفافیت کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا نیب اپنی ایک فرانزک سائنس لیبارٹری بنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :