تنگی ڈیم کے دوسرے مرحلے کی پی سی ٹوکی حتمی منظوری دینے ، ڈیم کے دوسرے مرحلے پر عملی کام شروع کرنے اور تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمایون سیف اللہ خان کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات میں گفتگو

پیر 18 ستمبر 2017 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) لکی مروت ہمایون سیف اللہ خان نے پیر کو چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے ان کے دفتر لاہور میں خصوصی ملاقات کی ملاقات میں ہمایون سیف اللہ خان نے کرم تنگی ڈیم کے دوسرے مرحلے کی پی سی ٹوکی حتمی منظوری دینے اوراس پر بالا تاخیر کام شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا خاندان ڈیم کے دوسرے مرحلے پر عملی کام شروع کرنے اور ڈیم کی تکمیل تک اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ ڈیم منصوبہ برادران کا قوم سے کیا ہوا وعدہ ہے اور انہوں نے ڈیم پر اپنے سیاسی مخالفین کے بہت سے طعنے بھی برداشت کرچکے ہیں اس کے علاوہ یہ ڈیم ایک میگا پروجیکٹ بھی ہے جس کی تکمیل سے جنوبی اضلاع اضلا ع میں ابنوشی ،آبپاشی اور بجلی کے درپیش سنگین مسائل کا خاتمہ ہوسکے گا جس سے تعمیر وترقی اور خوشحالی کا ایک نیادور شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈیم کے فیز ون پر جاری کام ،ڈیم میں مقامی لوگوں کوروزگار دینے کے علاوہ جنوبی اضلاع میں مجوزہ گرڈ سٹیشنوں وپاؤر سیکٹر کے دیگر اہم منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے پر مشاور ت ہوئی اور ہمایو ن سیف اللہ خان نے 132کے وی لکی گرڈسٹیشن پر بھی ہنگامی بنیادوںپر کام شروع کرنے پر زوردیا۔اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے ہمایون سیف اللہ خان کو کرم تنگی ڈیم کے دوسرے مرحلے کی پی سی ٹوسمیت پاؤر سیکٹر منصوبوں کی جلد تکمیل کا ہر ممکن یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :