این اے 120 کی جیت سے یہ ثابت ہوگیا کہ نوا زشریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا ،عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں،مسلم لیگ کو 2018کے الیکشن کے بعد بھی قیادت میں دیکھ رہاہوں

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی میڈیاسے گفتگو

پیر 18 ستمبر 2017 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے ریاستیں اور سرحدی امور(سیفران )لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ این اے 120 کی جیت سے یہ ثابت ہوگیا کہ نوا زشریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا ،عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں،میں مسلم لیگ کو 2018کے الیکشن کے بعد بھی قیادت میں دیکھ رہاہوں۔

(جاری ہے)

پیرکو پارلیمنٹ ہا?س کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حلقہ این ای120 کی جیت سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ نوا زشریف اب بھی لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں انھیں لوگوں کے دلوں سے س نہیں نکالا جاسکتا۔

عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میںمسلم لیگ( ن) کو 2018 کے بعد بھی قیادت میں دیکھ رہاہوں۔میں ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے سی پیک کو ترقی کرتے ہوئے اور ملک کو ترقی کرتے ہوئے دیکھ رہاہوں۔

متعلقہ عنوان :