جمہوریت کا پہیہ چل رہا ہے، اسے چلنے دینا چاہیے، پنجاب میں (ن) لیگ چھائی ہے،

. این اے 120 سے جیتنے پر شریف خاندان کو مبارکباد دیتا ہوں، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، ہماری پنجاب کی قیادت پیپلز پارٹی کو کم ووٹ ملنے کے معاملے کو دیکھ رہی ہے، ضمنی الیکشن کے کوئی اثرات نہیں ہوتے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو

پیر 18 ستمبر 2017 21:05

جمہوریت کا پہیہ چل رہا ہے، اسے چلنے دینا چاہیے، پنجاب میں (ن) لیگ چھائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت کا پہیہ چل رہا ہے، اسے چلنے دینا چاہیے، پنجاب میں (ن) لیگ کا ہولڈ ہے، این اے 120 سے جیتنے پر نواز شریف ،مریم نواز اور کلثوم نواز کو مبارکباد دیتا ہوں، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، ہماری پنجاب کی لیڈر شپ پیپلز پارٹی کو کم ووٹ ملنے کے معاملے کو دیکھ رہی ہے، ضمنی الیکشن کے کوئی اثرات نہیں ہوتے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہا?س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جمہوریت کا پہیہ چل رہا ہے اسے چلنے دینا چاہیے، پارٹی میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا ہولڈ ہے، ابھی تو ہم نے پنجاب پر پوری طرح توجہ ہی نہیں دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے کوئی اثرات نہیں ہوتے، ہمیشہ بیٹھی ہوئی حکومت ہی جیتتی ہے، ہماری پنجاب کی لیڈر شپ پیپلز پارٹی کو کم ووٹ ملنے کے معاملے کو دیکھ رہی ہے، پیپلز پارٹی کا مستقبل بہت اچھا ہے، ہر ایک کو اپنا موقف دینے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی سوئٹزر لینڈ میں بل بورڈز لگوا رہا ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، بھارت ہر موقع پر پاکستان کے خلاف تلاش کرتا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ این اے 120سے جیتنے پر نواز شریف ،مریم نواز اور کلثوم نواز کو مبارکباد دیتا ہوں، عمران خان سے کہوں گا کہ اپنی سیاسی سوچ بدلیں ، الیکشن کمیشن نے بلایا ہے تو جائیں۔