ویٹرنری یونیورسٹی :پندرہ سالہ تقریبات کے سلسلے میں تیر اندازی،بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلو ں کا انعقاد

پیر 18 ستمبر 2017 21:28

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روز ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی غیر نصا بی سر گر میو ں میں پندرہ سالہ تقریبات کے سلسلے میں تیر اندازی،بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلو ں کا انعقاد کیا،جن میں یونیور سٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبہ کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا،تیر اندا زی کے مقابلو ں میں ہا جرہ اور ذیشان محمود نے پہلی پہلی پو زشنیں حاصل کیں،بیڈ منٹن کے مقابلو ں میں سحرش سلیم اور طاہر اسلام نے پہلی جبکہ ٹیبل ٹینس کے مقابلو ں میںاقرا نذیر اور نعما ن عا بد نے پہلی پہلی پو زشنیں حاصل کیں،چیر مین سپو رٹس بو رڈ ڈاکٹر رانا محمد ایوب نے اختتا می تقر یب کی صدارت کر تے ہوئے مقا بلوں میں جیتنے والے طلبہ کے در میا ن انعا می ٹر افیاںتقسیم کیں جبکہ ڈائر یکٹرسپورٹس را نا امجد اقبال اور طلبہ کی کثیر تعد اداُ س مو قع پر مو جود تھی ۔

متعلقہ عنوان :