محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق تمام مکاتب فکر کے علماء ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشاورتی اجلاس

پولیس نے محرم الحرام کے حوالے مجالس وجلوسوں کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا وفاقی پولیس کے 2500 اہلکاروں کیساتھ 1200 رینجرز سمیت 1 ہزار ایف سی اہلکار تعینات ہوں گے ضلعی انتظامیہ نے آئیسکو حکام سے رابطے کے بعد 9اور 10 محرم کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنیکی یقین دہانی بھی کرا دی

پیر 18 ستمبر 2017 21:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے حوالے مجالس اور جلوسوں کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے ، یکم محرم الحرام سے لے کر چالیس دن تک اسلام آباد کے تمام سیکٹروں اور دیہی علاقوں میں مجالس اور اجتماعات کے شرکاء کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے وفاقی پولیس کے 2500 اہلکاروں کے ساتھ 1200 رینجرز جبکہ 1 ہزار ایف سی اہلکار بھی تعینات ہوں گے ، محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء وفاقی پولیس ا ور ضلعی انتظامیہ کامشاورتی اجلاس آج ایس پی آفس میں ہو گا ،ضلعی انتطامیہ کی طرف سے آئیسکو حکام سے رابطہ کے بعد 9اور 10 محرم کو لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے، اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلوس نکالنے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لیئے جائیں گے ،یکم محرم الحرام سے لے کر چہلم تک177 ماتمی جلوس جبکہ 909مجالس منعقد ہوں گی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے حوالے مجالس اور جلوسوں کے بڑے اجتماعات کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے اوریکم محرم الحرام سے لے کر چالیس دن تک اسلام آباد کے تمام سیکٹروں اور دیہی علاقوں میں مجالس اور اجتماعات کے شرکاء کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے وفاقی پولیس کے 2500 اہلکاروں کے ساتھ 1200 رینجرز جبکہ 1 ہزار ایف سی اہلکار بھی تعینات ہوں گے ، محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء وفاقی پولیس ا ور ضلعی انتظامیہ کامشاورتی اجلاس آج ایس پی آفس میں ہو گا ،ضلعی انتطامیہ کی طرف سے آئیسکو حکام سے رابطہ کے بعد 9اور 10 محرم کو لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلوس نکالنے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، ایس پی آفس کو موصول ہونے والی درخواستوں کے مطابق 177 ماتمی جلوس جبکہ 909 مجالس منعقد کرائی جائیں گی ۔