چیرمین پی ٹی اے انفارمیشن و ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں 17 ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2017ء کا افتتاح کریں گے

پیر 18 ستمبر 2017 20:55

چیرمین پی ٹی اے انفارمیشن و ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں 17 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) پاکستان کی سب سے بڑی انفارمیشن و ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں 17 ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2017ء بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس کا افتتاح چیرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شا ہ کریں گے۔ یہ نمائش 21 ستمبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔ شرکاء کو آئی ٹی سی این ایشیا 2017ء میں داخلے کے لئے اپنے بزنس کارڈز ساتھ رکھنے ہوں گے۔

اس سال فورم میں سیکورٹی ایشیاء، فائر اینڈ سیفٹی ایشیا، لائٹس اور ایل ای ڈی ایشیا اور کنزیومر الیکٹرانکس ایشیا شامل ہیں۔ یہ ایونٹ قابل قدر اور قیمتی صنعت کو بڑے موقع فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ 17 ویں آئی ٹی سی این ایشیا میں متعدد نئی خصوصیات کی شمولیت سے تمام گزشتہ سالانہ تقریبات کے حوالے سے زیادہ بہتری کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

یہ نمائش 1 لاکھ 50 ہزار مربع فٹ علاقے پر محیط ہے اور توقع ہے کہ 150 غیر ملکی وفود سمیت 600 بین الاقوامی اور ملکی برانڈز اور 25 ممالک سے شرکاء اس میں شرکت کریں گے۔

50 سے زائد کمپنیوں اور ماہرین کی ایک لاکھ سے زائد شرکاء کے ہمراہ اس ایونٹ میں شرکت متوقع ہے۔ یہ نمائش کاروباری اتحاد کے لئے بڑے مواقع تشکیل دینے کیلئے ترتیب دی گئی ہے تاکہ اس تیز رفتار صنعت میں صلاحیتوں کی تعمیر کے لئے باہمی استحکام کو اکٹھا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :