مسیحی برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

پیر 18 ستمبر 2017 21:48

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں یہ بات انہوں نے مسیحی وفد سے اپنے کمیٹی رو م میں ملاقات کرتے ہوئے کہی وفد میں اے آر پی چرچ کے پادری سلیمان کیلون ، دی سالویشن آرمی چرچ ڈی بلاک وہاڑی میجر افتخار، کیتھولک چرچ وہاڑی کے فادر اسحاق غلام ، کیتھولک چرچ بوریوالا کے فادر سلیم ، بابو ایوب مسیح شریک تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مسیحی قبرستان کے لیے اراضی کی فراہمی کے لیے ضروری ہدایات دی جا چکی ہیں ملازمتوں میں مسیحی برادری کے لیے مخصوص کوٹہ پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے مسیحی وفد نے بوریوالا گورنمنٹ ماڈل سکول میں مسیحی طالب علم شیرون مسیح کی مسلم طالب علم کے ہاتھوں ہلاکت پر قانونی کارروائی میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا مسیحی وفد نے کہا کہ کسی بھی تہوار پر خواہ وہ مسلمانوں کا ہو یا مسیحیوں کا وہاڑی کے عوام کا مثالی اتحاد اور رواداری ہمارے لیے اطمینان بخش ہے مسلم اکابرین کا ہماری خوشیوں اور غم میں شریک ہونا ہماری عزت افزائی ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالہ سے مسیحی برادری نہ صرف پورا تعاون کرے گی بلکہ محرم الحرام کا مکمل احترام بھی کیا جائے گا دہشت گردی کے خلاف ہم بحثیت پاکستانی متحد ہیں اور کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں ڈپٹی کمشنر نے مسیحی وفد کے جذبات کو سراہا ا ور کہا کہ انہیں یہاں مکمل مذہبی ، معاشی و سماجی آزادی حاصل ہے مسیحی افراد کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :