آئندہ عام انتخابات میں بھی جیت مسلم لیگ(ن) کا مقدر بنے گی،میاں معین خان وٹو

پیر 18 ستمبر 2017 21:48

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما رکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو نے کہاہے کہ لاہو ر کے حلقہ 120کے ضمنی انتخاب میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی سے واضع ہوگیاہے کہ عوام ترقیاتی کاموں کی سربراہی کرنے والوں کو اپنے سر کا تاج بنانے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کو سرفرازی کی بلندیوں پر پہنچاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد اسمبلی سیشن میں شرکت کے لئے جانے سے قبل صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔ میاں معین خان وٹونے کہاکہ عوام نے اپنے تاثرات میں بھی کھل کر کہا تھا کہ وہ میاں نواز شریف اور شیر کو اس لئے ووٹ دیتے ہیں کہ انہوںنے ملک کے لئے کام کئے ہیں اس انتخاب میں عوام نے سبق دیاہے کہ وہ دھرنوں ، لاک ڈائون ا ور احتجاج کی بجائے عملی اور عوام کے فلاحی کاموں کو ترجیح دیتے ہیں میاں معین خان وٹو نے کہا کے آئندہ عام انتخابات میں بھی جیت مسلم لیگ(ن) کا ہی مقدر بنے گی مخالفین بلا جواز احتجاج کرتے رہیں گے مسلم لیگ ترقیاتی منصوبے مکمل کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :