سندھ فٹبال ریفری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سعید خان نے ریفری نذیر خان کو احکامات نہ ماننے پر تین ماہ کیلئے معطل کردیا

پیر 18 ستمبر 2017 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) سندھ فٹبال ریفری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سعید خان نے ریفری نذیر خان کو احکامات نہ ماننے پر تین ماہ کے لئے معطل کردیاہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فٹبال ریفری ایسوسی ایشن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے ریفری نذیر خان کو سیکریٹری سندھ فٹبال ریفری ایسوسی ایشن سعید خان کی جانب سے احکامات ماننے سے انکار پر ان کو تین ماہ کے لئے معطل کردیا گیا ہے ان کی معطلی کا اطلاق18 ستمبر2017 سے ہوگا۔ سعید خان نے تمام متعلقہ ڈسٹر کٹوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے وہ معطلی کو نوٹ کرلیں۔

متعلقہ عنوان :