این ایف سی کے ذریعے صوبائی حکومتوں اور صوبائی فنانشل ایوارڈ کے ذریعے مقامی حکومتوں کو آبادی پر کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کے لئے رقم مہیا کی جائے،سینیٹر فرحت اللہ بابر

پیر 18 ستمبر 2017 22:29

این ایف سی کے ذریعے صوبائی حکومتوں اور صوبائی فنانشل ایوارڈ کے ذریعے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر فرحت اللہ بابر نے تجویز دی ہے کہ این ایف سی کے ذریعے صوبائی حکومتوں اور صوبائی فنانشل ایوارڈ کے ذریعے مقامی حکومتوں کو آبادی پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کے لئے رقم مہیا کی جائے۔ پیر کو سینیٹ میں انہوں نے یہ بات اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کی جانب سے ایک تحریک پر حصہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آبادی صوبائی معاملہ ہے اور اسے صرف وفاقی حکومت قانون سازی کے اقدامات سے حل نہیں کر سکتی۔ آبادی جادو کی چھڑی سے کنٹرول نہیں کی جاسکتی اس لئے آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے ترغیبات دینا پڑیں گی۔ معاشرے کے تمام طبقات بشمول میڈیا، مذہبی رہنما، اساتذہ، صوبائی اور مقامی حکومتیں سب کو اس میں حصہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وعدہ کیا ہوا کہ ایس ڈی جی کے اہداف 2030ء تک حاصل کر لئے جائیں اس لئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو ترغیبات دینا پڑیں گی۔ اسی طرح صوبائی فنانشل ایوارڈ میں بھی مقامی حکومتوں کو ترغیبات دے کر ہی ایس ڈی جی کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :