کوئٹہ، جمعیت علماء اسلام 21 اور22 ستمبر کو دور روزہ تربیتی اجتماع کو تاریخ ساز بنا نے ذمہ داری دیدی

پیر 18 ستمبر 2017 22:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع پشین کے امیر صاحبزادہ مولانا کمال الدین نے اپنے ایک اخباری بیان میں جمعیت علماء اسلام ضلع پشین کی جانب سی21 اور22 ستمبر کو مدرسہ امام بو حنفیہ پشین میں منعقد ہونیوالے دور روزہ تربیتی اجتماع کو تاریخ ساز بنا نے کے ضلع پشین کے تمام جماعتی ذمہ داران کو بالخصوص اور عام اجتماعی کارکنان کو بالعموم یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ دن رات ایک کر کے اس عظیم تربیتی اجتماع کو کامیاب بنائیں انہوںنے کہا ہے کہ دوروزہ تربیتی اجتماع کے پہلے دن جمعیت علماء اسلام صوبہ بلوچستان کے مجلس عاملہ کے اراکین خاص کر صوبائی امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا فیض محمد اور صوبائی ناطم عمومی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ جمعیت علماء اسلام کے اغرائض ومقاصد کو اجاگر کر تے ہوئے خصوصی خطاب کرینگے اور مستقبل کے حوالے سے تمام جماعتی احباب کو خصوصی ہدایت دینگے صوبائی مجلس عاملہ کے ذمہ داران کے علاوہ اس تاریخی دوروزہ تربیتی اجتماع سے ملک بھر سے آئے ہوئے شیوخ اہل علم اہل تصوف موجودہ حالات پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو درپیش چیلنجز اور جمعیت علماء اسلام کے پروگرام پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے اور جماعتی کاز اور اکابرین دیوبند کے مشن کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف موضوعات پر اپنے اپنے انداز میں لیکچر ز دینگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت ہے اس لئے جمعیت علماء اسلام کارکنوں پر یہ ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں ۔

متعلقہ عنوان :