ہرنائی کے مری بلوچوں وڈھ اور مری کوہستان کے بلوچوں کو شناختی کارڈز اور ب فارم کے اجراء کیلئے مشکلات درپیش ہیں،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

پیر 18 ستمبر 2017 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ ہرنائی کے مری بلوچوں وڈھ اور مری کوہستان کے بلوچوں کو شناختی کارڈز اور ب فارم کے اجراء کیلئے مشکلات درپیش ہیں نادرا حکام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کریں پہلے ہی ہرنائی وڈھ اور مری کوہستان میں عوام سماجی مسائل کا شکار ہیں عوام شناختی کارڈ اور ب فارم کے رجسٹریشن سے محروم ہیں نادرا حکام ہنگامی بنیادوں پر ان علاقوں پر توجہ دے کر شناختی کارڈز کے محروم افراد کو کارڈز کے اجراء اور ب فارم رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ عوام جو مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں کسی حد تک ان کی مددگار ثابت ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بالخصوص بلوچ میں57فیصد سے زائد لوگوں کی رجسٹریشن نہیں ہوئی نادرا اب اپنی توجہ اس جانب مبذول کرتے ہوئے عوام کو شناختی کارڈز اور ب فارم رجسٹریشن کو یقینی بنائیں نادرا حکام مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دے حکمرانوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں بی این پی نے ہمیشہ عوام مفادات کے حصول کیلئے جدوجہد کی ہے ہماری مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اسی اصولی سیاست کی وجہ سے عوام میں پارٹی کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ہر فورم پر ہماری یہ کوشش ہو تو کہ ہرنائی کے مری بلوچوں ، وڈھ ، مری کوہستان سمیت علاقوں میں شناختی کارڈز سے محروم افراد کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات کریں عوام مفادات کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :