سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ‘ چین اتحادی نہیں دوستی اور شراکت داری پر یقین رکھتا ہے‘ پرامن ترقی پ عالمی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے‘ ایک سڑک ایک راستہ سرد جنگ کی پالیسیوں کی مکمل نفی کرتا ہے اس پالیسی میں 90ممالک کا اشتراک ہے‘ پاکستان چین تعلقات کو تمام موسموں اور اوقات کی آزمودہ دوستی قرار دیا جاسکتا ہے،

چینی سفیر سن وی ڈونگ کا سی پیک سے متعلق تقریب سے خطاب

منگل 19 ستمبر 2017 12:24

سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ‘ چین اتحادی نہیں دوستی اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ‘ چین اتحادی نہیں دوستی اور شراکت داری پر یقین رکھتا ہے‘ چین پرامن ترقی پر یقین رکھتا ہے جو عالمی امن و استحکام کے لئے ضروری ہے‘ ایک سڑک ایک راستہ سرد جنگ کی پالیسیوں کی مکمل نفی کرتا ہے‘ ایک سڑک ایک راستہ پالیسی میں 90ممالک کا اشتراک ہے‘ پاکستان چین تعلقات کو تمام موسموں اور اوقات کی آزمودہ دوستی قرار دیا جاسکتا ہے۔

منگل کو سن وی ڈونگ نے سی پیک سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو چین کے بیرون ممالک کے تعاون کے تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے یہ بیلٹ اور روڈ منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ چین اس روڈ کو پرامن ترقی و خوشحالی کیلئے تعمیر کرنا چاہتا ہے ہم ایک نئی طرز کے بین الاقوامی تعلقات متعارف کرارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان تعلقات میں فریقین کے لئے صرف کامیابی کی صورتحال ہوگی ہم اتحادی نہیں دوستی اور شراکت داری پر یقین رکھتے ہیں۔

ہم امن ‘ تعاون‘ انصاف اور کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمارا ملک بیرون ملک تعاون‘ تصادم اور سرد جنگ کے نظریے کو مسترد کرتا ہے۔ چین پاکستان کے باہمی تعلقات کو تمام موسموں اور اوقات کی آزمودہ دوستی قرار دیا جاسکتا ہے۔ چین پرامن ترقی پر یقین رکھتا ہے جو عالمی امن و استحکام کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی طرز سفارتکاری ہے جو تنازعات اور مسائل سے دور دوستی کا پیغام ہے۔ ایک راستہ ایک سڑک انصاف پر یقین‘ اجارہ داری کے خاتمے کا سلسلہ ہے ایک سڑک ایک روڈ سرد جنگ کی پالیسیوں کی مکمل نفی کرتا ہے آج ایک سرک ایک راستہ پالیسی میں نوے ممالک کا اشتراک شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :