جدہ کو ریاض سے ریلوے لائن کے ذریعے جوڑنے کا فیصلہ

منگل 19 ستمبر 2017 12:38

جدہ کو ریاض سے ریلوے لائن کے ذریعے جوڑنے کا فیصلہ
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) سعودی ریلوے کے چیئرمین بشار الملک نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام سے قبل جدہ کو ریاض سے ریلوے لائن کے ذریعے جوڑ دیا جائے گا۔ العریبہ نیوز کے مطابق سعودی ریلوے کے چیئرمین بشار الملک نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام سے قبل بحر احمر اور خلیج عرب کو 1600 کلومیٹر طویل ریلوے لائن سے جوڑنے کے لئے ٹینڈر جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ ریلوے لائن جدہ سے ریاض کے لئے بچھائی جائے گی۔ اس کی بدولت مملکت کی مغربی بندر گاہ مشرقی بندرگاہ سے مربوط ہوجائے گی۔ بشارالملک نے کہا کہ مذکورہ ریلوے لائن بچھ جانے کے بعد ریاض اور جدہ کے درمیان شاہراہ پر ہونے والے حادثات محدود ہوجائیں گے جبکہ جدہ سے دمام سامان کی منتقلی کا دورانیہ بھی 5 دن کے بجائے تین دن ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے سال رواں کے دوران بنیادی ڈھانچے پر خرچ کے لئے 52 ارب ریال مختص کر رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :