چین اور یوکرائن میں فلم اورمیڈیا انڈسٹری میں تعاون کامعاہدہ

معاہدہ کے تحت چینی فلمیں یوکرائن میں اور یوکرائنی فلمیں چین میں دکھائی جائینگی

منگل 19 ستمبر 2017 12:38

چین اور یوکرائن میں فلم اورمیڈیا انڈسٹری میں تعاون کامعاہدہ
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) چین اور یوکرائن نے فلم اور میڈیا انڈسٹری میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے گذشتہ روز یہاں ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے ہیں،یہ معاہدہ پانچ روزہ ساتویں بین الاقوامی میڈیا فورم ’’کیف میڈیا ویک ‘‘ کے موقع پر کیا گیا جس میں چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے نائب صدر تیان یوہانگ اور پبلک براڈ کاسٹنگ کمپنی یوکرائن کے ڈائریکٹر جنرل زوراب الآسانیہ نے معاہدے پر دستخط کئے ، معاہدے کے مطابق چینی فلمیں یوکرائن کے ٹی وی پر پیش کی جائیں گی اور دونوں ممالک کے درمیان ذرائع ابلاغ کیلئے فلموں مشترکہ تیاری کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق چینی ٹی وی کی چار سیریز اور فلمیں پبلک براڈ کاسٹنگ کمپنی کرین پرائم ٹائم میں پیش کرے گی جس وقت یوکرائنی ٹی وی ملک بھر کے 97فیصد علاقے میں دیکھا جاتا ہے ۔چینی ریڈیو کے نائب صدر نے کہا کہ مستقبل میںیوکرائن کی فلمیں چائنامیں بھی دکھائی جائیں گی تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :