دل چاہتا ہے کہ میرے بچوں کا بچپنا کبھی بھی نہ جائے،شاہ رخ خان

منگل 19 ستمبر 2017 13:13

دل چاہتا ہے کہ میرے بچوں کا بچپنا کبھی بھی نہ جائے،شاہ رخ خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کا بچپنا کبھی بھی نہ جائے۔

(جاری ہے)

اپنے تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے بچوں کی مصومیت پسند ہے جسے وہ ہمیشہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ انکے بچے زندگی میں اتنے سنجیدہ نہ ہو جائیں کہ زندگی سے زندگی کے پر لطف لمحات کو پر جوش انداز میںجینا ہی چھوڑ دیں۔اداکار نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا میں وہ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں،کوشش کریں گے کہ کردار سے مکمل انصاف کریں،فلم کی دیگر کاسٹ میں انوشکا شرما اور کترینا کیف شامل ہیں،فلم جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :