بنگلہ دیش، 20 ہزار افراد کی روہنگیا مسلمانوں کے حق میں ریلی

حکومت سے میانمار کے خلاف اعلان جنگ کا مطالبہ، مظاہرین کو سفارتخانے جانے سے روک دیاگیا

منگل 19 ستمبر 2017 13:47

بنگلہ دیش، 20 ہزار افراد کی روہنگیا مسلمانوں کے حق میں ریلی
ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بیس ہزار افراد نے پڑوسی ملک میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر سکیورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف ریلی نکالی ۔ مظاہرین بنگلہ دیش کی سب سے بڑی مسجد کے باہر جمع ہوئے اور پھر انھوں نے میانمار کے سفارت خانے تک احتجاجی مارچ کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی بن کر نہ بیٹھے اور میانمار کے خلاف جنگ کا اعلان کرے۔

ریلی کا اہتمام حفاظتِ اسلامی گروپ نے کیا تھا اور اس نے کہا تھا کہ اس کے ہزاروں کارکنان میانمار کے سفارت خانے کا گھیراؤ کریں گے لیکن ڈھاکا میں کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات تھی اور انھوں نے مظاہرے کے شرکاء کو سفارت خانے کی عمارت کی جانب جانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

ڈھاکا میٹرو پولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر انو ر حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ احتجاجی مظاہرے میں قریباً بیس ہزار افراد نے شرکت کی ۔

پہلے کشیدگی پائی جارہی تھی لیکن بعد میں مظاہرین آہستہ آہستہ پٴْر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔حفاظت اسلامی کے عہدہ داروں نے احتجاجی ریلی کے شرکاء کی تعداد کہیں زیادہ بیان کی اور ان کا کہنا تھا کہ اس جماعت کے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے حامیوں اور کارکنان نے اس ریلی میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :