فغان صوبے قندھار سڑک کنارے نصب میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک

پٹرول سے بھرا ایک ٹینکر بارودی مواد سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے دھماکا ہوا،کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی

منگل 19 ستمبر 2017 14:16

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) صوبہ قندھار میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے، کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو صوبائی گورنر کے ترجمان فضل باری نے ایک بیان میں کہاکہ صوبہ قندھار میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ،صوبائی گورنر کے ترجمان فضل باری کے مطابق پٹرول سے بھرا ایک ٹینکر بارودی مواد سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے دھماکا ہوا۔

(جاری ہے)

اگرچہ کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس علاقے میں طالبان ایک عرصے سے سرگرم ہیں اور اکثر و بیشتر افغان اور بین الاقوامی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :