چینی ذخائر میں امریکی ڈالر کی مقدار میں اضافہ

اس وقت چین امریکی زرمبادلہ رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے

منگل 19 ستمبر 2017 14:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) چین نے امریکہ کی مالی سکیورٹیز میں مسلسل چھ ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے اور اس وقت وہ امریکی ٹریژریز رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ، جولائی میں چین کی امریکی ٹریژریز میں 19.5ارب کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی ڈالر کی کل مقدار 1.106ٹریلین امریکی ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

یہ اعلان گذشتہ روز امریکی وزارت خزانہ نے کیا ہے جون میں چین نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ امریکی ڈالر رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ، گذشتہ اکتوبر میں جاپان نے چین سے یہ پوزیشن چھین لی تھی اور جولائی میں اس کے امریکی ڈالر کے ذخائر 1.1131ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ، جولائی کے اختتام پر امریکی سکیورٹیز کے تمام غیرملکی ذخائر 6.2503ٹریلین تک جا پہنچے جبکہ جون میں ان کی مقدار 6.1716تھی ،چین کی کرنسی میں استحکام اورمعیشت کی کارکردگی کے باعث چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں پچھلے سات ماہ کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :