ستمبر برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یو این او آفس کی طرف بھر پور احتجاجی مارچ کیا جائیگا

صدر انجمن تاجران عبدالنعیم خان دیگر عہدیداران کا اجلاس سے خطاب

منگل 19 ستمبر 2017 14:57

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) 23ستمبر برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یو این او آفس کی طرف بھر پور احتجاجی مارچ کیا جائیگا ۔ راولاکوٹ انجمن تاجران نے تاجر برادری اور عوام سے مارچ میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔ عالمی برادری اور UNOکی خاموشی باعث شرم ہے ۔

ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران عبدالنعیم خان دیگر عہدیداران مصطفی سعید ، عمر نذیر ، وسیم خورشید ، شاہد خورشید ، اکمل حفیظ ، عاشق حسین ، حامد سعید ، آفتاب احمد ، مہتاب اعظم ، خواجہ عمران ، راجہ امتیاز رحمت ، خالد محمود و دیگر نے تاجران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میانمار (برما ) میںروہنگیا مسلمانوں کے ساتھ تاریخ کا بد ترین ظلم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ظلم و بربریت اور نسل کشی تاحال جاری ہے ۔ میانمار گورنمنٹ نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ بد ترین اور وحشیانہ ظلم کیا لیکن عالمی برادری ، اسلامی ممالک ، UNOاور OICمجرمان خاموشی اپنائے ہوئے ہیں ۔ راولاکوٹ کی تاجر برادری ان کی مجرمانہ خاموشیکے خلاف 23ستمبر راولاکوٹ کچہری چوک سے UNOآفس تک تاریخ ساز احتجاجی مارچ کریگی جہاں پر UNOکے ملٹری ابزور کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام یاداشت پیش کی جائے گی ۔

راولاکوٹ انجمن تاجران نے کہا ہے کہ ہم مارچ کے سلسلہ میں تمام ٹریڈز یونین ، ٹرانسپورٹر حضرات ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے ذعما کرام ، علماء کرام اور مکاتب فکر کے تمام حضرات سے رابطہ کریں گے اور اس مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمار ا فرض بنتا ہے کہ اپنی بساط کے مطابق اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کریں انہوں نے مزید کہا کہ 23ستمبر کو تاریخ ساز احتجاجی مارچ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :