برما کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ظلم جبر اور انسانی حقوق کی شدید پامالیاں میں عالمی ادارے نوٹس لیں اور میانمار حکومت کے مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں

مرکزی نائب صدرمسلم لیگ (ن) برطانیہ راجہ محمد یوسف بندوری کا بیان

منگل 19 ستمبر 2017 14:58

ْمیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) برما کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ظلم جبر اور انسانی حقوق کی شدید پامالیاں میں عالمی ادارے نوٹس لیں اور میانمار حکومت کے مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کااظہار راجہ محمد یوسف بندوری مرکزی نائب صدرمسلم لیگ ن برطانیہ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ حقوق انسانی کی عالمی تنظیمیں برما کے مسلمانوں پر بے پناہ مظالم پر خاموشی توڑیں اور ان مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کر کے شفاف انکوائری کروا کر اس کے مرتکب کرداروں کو کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دیں تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کے جرائم کا ارتکاب نہ کر سکے ۔ شرکاء سے خطابکرتے ہوئے راجہ یوسف بندوروی نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کو شدید قسم کی ذہنی اور جسمانی اذیت دی جارہی ہے یہ عالمی قوانین کے منافی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

عالم اسلام متحد ہو کر او آئی سی کا اجلاس بلائے اور ان مظالم کو بند کروانے پر میانمار حکومت پر دبائو بڑھایاجائے ۔ اقوام متحدہ ، ہیومن رائٹس تنظیمیں اس بڑھتے ہوئے مظالم پر بھی اپنابھرپور کرداراد اکرئے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کے جرائم کرنے کی جرات نہ کر سکے ۔ راجہ یوسف بندوروی کے اس ظلم جبر پر شدید مذمت کا اظہار کیا راجہ یوسف بندوروی نے کلثوم نواز شریف کی الیکشن میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور اسے عوام کی فتح قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ آزادکشمیر حکومت اوورسیز مسائل کے حل کیلئے ایم ڈی اے اور بلدیہ میں پلاٹوں کے مسائل کے حل کیلئے اووسیز ڈیسک قائم کی جائیں تاکہ تارکین وطن کے مسائل حل ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :