ایم کیو ایم پاکستان نے وسائل کا دائرہ اضلاع تک بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا
آئین کے آرٹیکل 160 میں ترمیم ہوگی اس بل کی بناء پر ملک کے وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جاسکتی ہے ،ْفاروق ستار جب تک کراچی اور سندھ کے چھوٹے شہروں کو ان کا حصہ نہیں ملے گا امن قائم نہیں ہوگا ،ْقومی اسمبلی میں اظہار خیال صوبوں کو بائی پاس کرکے اضلاع کو وسائل کی تقسیم آئین کے بنیادی سٹرکچر سے مطابقت نہیں رکھتی ،ْسید نوید قمر چاروں وفاقی اکائیوں کو وسائل کی تقسیم کا اختیار ہونا چاہیے ،ْیہ اصولی طور پر مناسب نہیں کہ مرکز اضلاع کو وسائل تقسیم کرے ،ْ شیخ آفتاب
منگل 19 ستمبر 2017 16:21
(جاری ہے)
سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان آئین کے تحت چار وفاقی اکائیوں کا مجموعہ ہے۔ چاروں صوبائی اکائیوں نے پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا جس کی اپنی سیاسی اور آئینی اہمیت ہے۔ صوبوں کو بائی پاس کرکے اضلاع کو وسائل کی تقسیم آئین کے بنیادی سٹرکچر سے مطابقت نہیں رکھتی۔
وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ چاروں وفاقی اکائیوں کو وسائل کی تقسیم کا اختیار ہونا چاہیے۔ یہ اصولی طور پر مناسب نہیں کہ مرکز اضلاع کو وسائل تقسیم کرے۔ ہم اس بل سے اصولی طور پر اتفاق نہیں کرتے۔ یہ بل کمیٹی کے سپرد کردیا جائے۔آفتاب شیرپائو نے کہا کہ یہ نیا پنڈورا باکس کھولنے کے مترادف ہے۔ ہم صوبوں کو زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ تاہم یہ این ایف سی کے ذریعے تقسیم ہونے چاہئیں۔ صوبوں کے اپنے صوبائی فنانس کمیشن قائم ہیں۔ صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کئے جائیں۔ اس بل سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ ساتویں فنانس کمیشن کے اجلاس سے پنجاب کے بائیکاٹ کی اطلاعات ہیں‘ بڑے بھائی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔نعیمہ کشور خان نے کہا کہ صوبوں کو وسائل کی فراہمی کے حوالے سے مرکز سے طریقہ کار بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ براہ راست اضلاع تک وسائل کی فراہمی سے نیا پنڈورا باکس کھلے گا۔ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے دستور (ترمیمی) بل 2017ء ایوان میں پیش کیا جو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.