پشاور،قوم کے معمار ا ن سڑکوں پر نکل آئے،اساتذہ کا اپنے مطالبات کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا

مظاہرین کی صوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی،شیم شیم اورگوعمران گو کے نعرے،بنی گالہ کے باہراحتجاج کااعلان کردیا

منگل 19 ستمبر 2017 15:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا پروفیسراینڈلیکچررزایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔خیبرپختونخوا پروفیسرا ینڈلیکچررز ایسوسی ایشن نے صوبائی اسمبلی کے سامنے کالجز کی مجوزہ نجکاری،اپ گریڈیشن، پروفیشنل الائونس،لائبررین اورفزیکل ایجوکیشن کے لیکچرز کے سروس سٹرکچراورٹیچنگ اورایڈہاک لیکچررز کی مستقلی کے لئے شدید احتجاج کیا اوردھرنا دیا،صوبہ بھر کے مردوخواتین پروفیسرزنے حکومت کی جانب سے جے ایم سی اوربی اوجی کے نام پر ہونیوالی کسی قسم کی تبدیلی کومسترد کردیا،دھرنے سے ایکشن کمیٹی کے چیئرمین جمشیدخان اوردیگر نے خطاب کیا،مقررین کاکہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم وصحت میں نافذ کردہے تاہم حقیقت میںسب کچھ برعکس ہے اورتعلیمی جیسے اہم شعبے کونظرانداز کیا ہے،اساتذہ نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ باز ی کی۔

(جاری ہے)

دھرنے میں صوبہ بھر کے مرد اورخواتین اساتذہ کی بڑی تعداد موجودتھیں،مظاہرین کاکہنا ہے کہ ہمیں مسلسل نظرانداز کیاجارہاہے ،ہمیں پروفیشنل الائونس دیا جائے اورہمارے تمام ایڈہاک لیکچرز کومستقل کرکے تعلیمی اداروں کی نجکاری بند کیاجائے،اس موقع پر رکن اسمبلی فضل الٰہی بھی پہنچ گئے ،مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے ،مظاہرین نے فضل الہی کوتقریر کرنے سے بھی روک دیا اورشیم شیم گوعمران عمران کے نعرے لگائے۔اس موقع پر ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ اگرہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو26ستمبرکوبنی گالہ کے باہراحتجاج اوردھرنا دیاجائیگا۔