لیسکو ، درجہ چہارم کے سینکڑوں عارضی ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

منگل 19 ستمبر 2017 15:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) لیسکو میں گزشتہ سولہ سولہ برسوں سے ملازمت کرنے والے درجہ چہارم کے سینکڑوں عارضی ملازمین اپنے مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے لیسکو ہیڈ کوارٹر کے مرکزی گیٹ کے سامنے اپنی عدم مستقلی کیخلاف مظاہرہ کیا مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ملازمتوں کو تحفظ دینے کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ سولہ سال سے لیسکو کو اپنی خدمات پیش کئے ہوئے ہیں لیکن وعدوں کے باوجود انہیں تاحال مستقل نہیں کیاگیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی اجرت میں اضافے کے ساتھ ساتھ انہیں ملازمت پر مستقل کیا جائے جو ان کاب ینیادی حق ہے۔

متعلقہ عنوان :