برما کے شہر روہنگیا کے مسلمانوں پر ریاستی تشدد اور نسل کشی کیخلاف لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

منگل 19 ستمبر 2017 15:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) برما کے شہر روہنگیا کے مسلمانوں پر برما حکومت کے ریاستی تشدد اور نسل کشی کیخلاف لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور ریلی نکالی گئی لاہور بار کے نائب صدر حسام الدین کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں لاہور بار کے وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی میں شامل وکلاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر برما کی حکومت کیخلاف نعرے درج تھے ایوان عدل سے پی ایم جی چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے حکومت سے برما سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور روہنگیا کے مسلمانوں پر ریاستی تشدد ختم کروانے کے ساتھ ساتھ اس مسئلے پر اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کامطالبہ کیاگیا بعدازاں ریلی کے شرکاء پرامن منتشر ہوگئے جبکہ شرکاء نے برما حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :